NFUF Ke Zire Ehtemam Masjid e Rasoolullah ﷺ Mein Isteqbal e mahe Rabi un Noor Aur Urs e Ala Hazrat Ki Kamyab Mahfil

    



  




  NFUF 

کے زیر اہتمام استقبالِ ماہِ ربیع النور و عرسِ اعلیٰ حضرت کا کامیاب اختتام

                               جید علماء کرام کے نفع بخش خطابات

بنگلور شہر کی معروف دینی و فلاحی تنظیم نوری فاؤنڈیشن علماء فیڈریشن کرناٹک کے زیر اہتمام بتاریخ 7 اگست 2026 بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء مسجد رسولُ اللہ ﷺ (بنگلور) میں استقبالِ ماہِ ربیع النور و عرسِ اعلیٰ حضرت کی ایک عظیم الشان اور تاریخ ساز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے قبل مسجد ہذا میں ماہانہ محفلِ درود پاک اور ختمِ قادریہ شریف کی بابرکت محفل سجائی گئی، جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی روح کو منور کیا۔  

بعد نمازِ عشاء ماہانہ محفلِ درودو ختمِ قادریہ شریف کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبتِ اعلیٰ حضرت سے ہوا۔ اس کے بعد مسجد رسول اللہ ﷺ کے امام اور ممتاز مضمون نگار حضرت مولانا حافظ محمد توحید رضا علیمی صاحب

(نائب صدرNFUF) 

نے نہایت رقت انگیز انداز میں ختمِ قادریہ شریف پڑھایا۔ اس مبارک عمل میں ان کے ہمراہ حافظ و قاری محمد شعیب رضا اور حضرت حافظ و قاری صادق قادری صاحب بھی شریک رہے۔ محفل کے اگلے مرحلے میں مسجد غوثُ الوری (الیکٹرانک سٹی) کے صدر عالی جناب محمد مزمل حبیب آمری صاحب نے حاضرین کو نہایت عقیدت کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ پڑھوایا۔

محفلِ درود و ختمِ قادریہ کے فوراً بعد استقبال ماہِ ربیع النور و عرسِ اعلیٰ حضرت کی مرکزی تقریب کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر شہرِ بنگلور کے مشہور و معروف خطیب، حضرت علامہ مولاناحافظ و قاری عاقب رضا نوری بُرہان اللہ شاہ آمری صاحب

( نائب سکریٹری)NFUF)

 نے اعلیٰ حضرت اور سائنس کے منفرد اور علمی عنوان پر ایک انتہائی مدلل، مفصل اور جامع خطاب فرماتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عبقری شخصیت تھے اعلیٰ حضرت بے پناہ ذہانت اور علمِ لدنی کے حامل تھے۔ انہوں نے محدثِ سورتی کی کتاب اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاء الدین صاحب کے ریاضی کے پچیدہ مسائل کو حل کرنے و چاند ستارے و سورج کے حراکات و سکنات سے وقت معلوم کرنے کی مثالیں دیتے ہوئے ثابت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ حضرت کو سائنسی اور عقلی علوم پر حیرت انگیز ملکہ عطا فرمایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ حضرت کو 55 سے زائد علوم و فنون پر مہارتِ تامہ حاصل تھی اور پروفیسر ضیاء الدین سمیت دنیا کے بڑے بڑے سائنسدان ان کے علمِ لدنی کے قائل تھے۔ آپ کا اٹھنا بیٹھنا اور زندگی کا ہر عمل اتباعِ سنتِ مصطفیٰ ﷺ کے عین مطابق تھا اور آپ کا یہ احسانِ عظیم امت کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔


تقریب کے دوسرے اہم سیشن میں ممتاز عالمِ دین حضرت علامہ مولانا سید ربانی ثقافی عبقری شاہ آمری صاحب 

(صدر NFUF) 

نے استقبالِ ماہِ ربیع النور کے عنوان پر روح پرور خطاب فرمایا۔ انہوں نے قرآنِ پاک کی آیات (فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوْا) اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت کا حوالہ دیتے ہوئے مدلل انداز میں ثابت کیا کہ کائنات کی سب سے بڑی نعمت و رحمت یعنی حضور پاک ﷺ کی تشریف آوری پر خوشی منانا عینِ شریعت اور حکمِ خداوندی ہے۔مولاناصاحب نے واشگاف لفظوں میں کہا کہ خوشی کے اظہار کے مختلف طریقے ہیں (جیسے چراغاں، جھنڈیاں لگانا، لنگر تقسیم کرنا)اور امتِ محمدیہ کے لیے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونا سب سے بڑا فخر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ربیع الاول کے جلوسوں میں بڑھتی ہوئی غیر شرعی رسومات، ڈی جے (DJ) بجانے، ناچ گانے اور نمازوں کی غفلت پر

 سخت تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے شریعت کی حدود میں رہ کر میلاد منانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر مشہور ناظم اجلاس حضرت مولانا حافظ و قاری محمدحسین اشرفی مصباحی صاحب

(سکریٹریNFUF) 

 نے نہایت خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ محفل کوئی روایتی جلسہ نہیں ہے، بلکہ اس کا بنیادی مقصد عوام تک دین کا صحیح اور سچا پیغام پہنچانا تھا الحمدللہ ہم وہ پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ 

اسی کڑی کے تحت ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا محمد حسان آمری صاحب

(سرپرستNFUF) 

نے موجودہ حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں سامعین کو انتہائی پرمغز اور فکر انگیز نصیحتیں فرمائیں۔

تقریب میں شریک تمام معزز علمائے کرام اور مہمانوں کی شاندار شال پوشی کی گئی۔ آخر میں مسجد رسولُ اللہ ﷺ کے صدر اور نوری فاؤنڈیشن کے بانی عالی جناب سید سجاد احمد آمری صاحب اور عالی جناب محمدشبیر احمد آمری صاحب نے تمام حاضرین اور مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صلوٰۃ و سلام کے بعد مولانا حسان آمری صاحب کی رقت انگیز دعا پر محفل کا اختتام ہوا، جس کے بعد تمام حاضرین کے لیے لنگرِ اعلیٰ حضرت (لنگرِ رضوی) کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔ اس پوری بابرکت محفل کی لائیو ویڈیو ریکارڈنگ نوری فاؤنڈیشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے۔  

NOORI FOUNDATION OFFICIAL

https://www.youtube.com/live/6swMnYOgylM?si=YSU02aRlgHooDoUp

MOHAMMAD TAUHEED RAZA YOUTUBE CHANNLE 

https://youtu.be/BIRjzuZ6SNE?si=iqZWs4znF5pbaVV9













Comments

Popular posts from this blog

Sunni Ijtema Panjatan e Paak Ke Naam ka Kamiyab Ikhtetam Masjid e Rasoolullah صلی اللہ علیہ وسلم

Gustakh-e-Rasool Nazia Mal'oonah Ke Khilaf Bangalore Mein Noori Foundation Ki Complaint