Posts

Showing posts from August, 2026

Jamia Hazrat Bilal Ke Chairman A. Ameer Jan Saheb Ka Inteqal | Taziyati Nashist Jamia Nooria Madiwala Bengaluru Me Rakhi gai

Image
 الجامعۃ النوریہ مڑیوال بنگلور میں الحاج اے امیر جان صاحب مرحوم کے ایصال ثواب میں دعائیہ نشست ۔ الحاج اے امیر جان صاحب کاانتقال قوم و ملت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔علامہ مولاناحافظ و قاری رفیق احمد ازہری مرکز اہل سنت جامعہ حضرت بلال بنگلورکے چیرمین اور سرپرست اعلیٰ الحاج اے امیر جان صاحب مرحوم بنگلور کی ایک قدر آور شخصیت تھی،جن کی  مذہبی  ملی  سماجی  خدمات سے خاص و عام متعارف تھے۔وہ شخصیت اب ہمارے درمیان نہ رہی، 28 اگست  ہفتہ کی اولین ساعتوں میں اپنے رفقا ء کو خصوصاً سارے اہل ایمان کو داغِ مفارقت دے کر ربِ حقیقی سے جا ملی۔جیسے ہی یہ خبرِ جانکاہ سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچی  الجامعۃ النوریہ بنگلورمیں رنج و غم کا سماں رہا۔ حضرت علامہ مولانا شبیر احمد رضوی مہتمم الجامعۃ النوریہ نے اپنی علالت کے باوجود الحاج امیر جان صاحب کے انتقال پر کافی رنج و غم کا اظہار فرمایا۔یقیناً آپ کا انتقال قوم و ملت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مورخہ 29 اگست 2026ء بروز ہفتہ وقتِ ظہر، منعقد ہ محفل میں علامہ مولانا حافظ وقاری رفیق احمد ازہری اور دیگر اساتذۃ جامعہ نے طلبائے جامعہ سے خ...

NFUF Ke Zire Ehtemam Masjid e Rasoolullah ﷺ Mein Isteqbal e mahe Rabi un Noor Aur Urs e Ala Hazrat Ki Kamyab Mahfil

Image
          NFUF  کے زیر اہتمام استقبالِ ماہِ ربیع النور و عرسِ اعلیٰ حضرت کا کامیاب اختتام                                 جید علماء کرام کے نفع بخش خطابات بنگلور شہر کی معروف دینی و فلاحی تنظیم نوری فاؤنڈیشن علماء فیڈریشن کرناٹک کے زیر اہتمام بتاریخ 7 اگست 2026 بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء مسجد رسولُ اللہ ﷺ (بنگلور) میں استقبالِ ماہِ ربیع النور و عرسِ اعلیٰ حضرت کی ایک عظیم الشان اور تاریخ ساز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے قبل مسجد ہذا میں ماہانہ محفلِ درود پاک اور ختمِ قادریہ شریف کی بابرکت محفل سجائی گئی، جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی روح کو منور کیا۔   بعد نمازِ عشاء ماہانہ محفلِ درودو ختمِ قادریہ شریف کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبتِ اعلیٰ حضرت سے ہوا۔ اس کے بعد مسجد رسول اللہ ﷺ کے امام اور ممتاز مضمون نگار حضرت مولانا حافظ محمد توحید رضا علیمی صاحب (نائب صدرNFUF)  نے نہایت رقت انگیز انداز میں ختمِ قادریہ شریف ...