Masjid-e-Qadria Bengaluru Me Sunni Tanzimoon Ki Janib Se A. Ameer Jan Qadri Marhoom Ki Yaad Me Kamyab Duaiya Nishast
بنگلور کی تمام سنی تنظیموں، مساجد اور مدارس کے زیرِ اہتمام الحاج امیر جان قادری مرحوم کے لیے دعائیہ نشست؛ کارناموں پر تفصیلی روشنی۔ انسان اپنے اخلاق، کردار اور دین و ملت کے لیے کی گئی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ ایسی ہی ایک عظیم شخصیت محترم امیر جان قادری صاحب مرحوم (نور اللہ مرقدہ) کی تھی، جن کی یاد میں 11 ستمبر 2026 بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء، مسجدِ قادریہ (ملرس روڈ، بنگلور) میں ایک پروقار اور پروجوش تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ یہ عظیم الشان تعزیتی نشست شہرِ بنگلور کی تمام سنی تنظیموں، دینی اداروں اور جملہ مساجد و مدارس کے ذمہ داران اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی، جس میں عوام و خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز اللہ تبارک و تعالیٰ کے کلامِ پاک کی برکتوں سے ہوا۔بعدہ، جامعہ حضرت بلال (مرکزِ اہل سنت) کے متعلم اور دیگر نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم گنگنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس اہم اور تاریخی پروگرام کی نظامت کے فرائض جلوسِ محمدی کمیٹی بنگلور کے سکریٹری، عالی جن...