Posts

Showing posts from June, 2026

Sunni Ijtema Panjatan e Paak Ke Naam ka Kamiyab Ikhtetam Masjid e Rasoolullah صلی اللہ علیہ وسلم

Image
                پنجتن پاک کے نام پر مسجد رسولُ اللہ ﷺ  میں کامیاب سنی اجتماع   محبت اہل بیت وتعظیم صحابہ ہی عقائد اہل سنت کی اصل روح ہے ۔  علامہ مفتی محمود عالم مصباحی  بنگلور (پریس ریلیز/ 28 جون 2026): نوری فاؤنڈیشن علماء فیڈریشن کرناٹک کے زیرِ اہتمام "سنی اجتماع پنجتن پاک کے نام " کا ایک عظیم الشان اور روح پرور انعقاد نیو گروپن پالیہ، بنگلور کی تاریخی مسجد رسول ُاللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل سنت والجماعت میں کیا گیا۔27 جون بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر شروع ہونے والا یہ مقدس اجتماع رات بارہ بجے تک جاری رہا، جس میں علمائے کرام، مشائخِ عظام اور عاشقانِ رسول و پنجتن پاک کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس عظیم الشان سنی اجتماع میں جید علمائے کرام نے اہلِ سنت و جماعت کے مستند عقائد، اہلِ بیتِ اطہار کی عظمت اور موجودہ دور کے فتنوں کے حوالے سے نہایت بصیرت افروز خطابات کیے۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز دعوتِ اسلامی کے مبلغ کی تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں، دعوتِ اسلامی بنگلور ساؤتھ کے نگراں عالی جناب سید منیر عطاری صاحب ن...

Gustakh-e-Rasool Nazia Mal'oonah Ke Khilaf Bangalore Mein Noori Foundation Ki Complaint

Image
  گستاخِ رسول  نازیہ ملعونہ کے خلاف بنگلورمیں نوری فاؤنڈیشن کی کمپلینٹ                     اے سی پی ناگراج ا یس کی سخت کارروائی کی یقین دہانی         اپنی جان و مال قربان، ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: سید سجاد احمد آمری بنگلور  (پ ریس ریلیز/ 26 جون 2026): ناموسِ رسالت پر آنچ آنے پر مسلم قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ ملک کی نامور گستاخِ رسول نازیہ الٰہی خان (ملعونہ) کے خلاف بنگلور کے تلک نگر پولیس اسٹیشن میں نوری فاؤنڈیشن کثیر وفد نے پہنچ کر سخت ترین قانونی کاروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تحریری شکایت (کمپلینٹ) درج کروائی۔  نوری فاؤنڈیشن بنگلور کی جانب سے اے سی پی بنگلور ساؤتھ کو ایک باضابطہ قانونی شکایت نامہ (Formal Complaint) سونپا گیا ہے، جس میں نازیہ الٰہی خان کی جانب سے حضور پاک ﷺ کی شان میں کی گئی شدید توہین آمیز گفتگو پر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔          ...