Posts

Showing posts from May, 2026

Janwar To Rozana Zabah Hote Hain . Allah Ne Qurbani Ka Khas Hukm Kyun Diya.

Image
جانور تو روزانہ ذبح ہوتے ہیں، اللہ نے قربانی کا خاص حکم کیوں دیا؟ قربانی کا اصل مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں؛ کیا آپ نے اپنے نفس کی قربانی پیش کی؟ خصوصی مضمون برائے عید الاضحیٰ یومِ عرفہ کے مبارک اور سعید موقع پر، بعد نمازِ فجر، شہر بنگلور کی معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت حافظ و قاری مولانا محمد توحید رضا علیمی صاحب کا روزانہ کا درس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے عوام الناس کے لیے قربانی کے فلسفے پر ایک انتہائی بصیرت افروز، لاجواب اور ناصحانہ بیان فرمایا۔ مولانا موصوف نے اپنے درس میں عام ڈگر سے ہٹ کر ایسے دلائل اور ایمان افروز نقطے پیش کیے، جنہوں نے حاضرینِ مجلس کو سوچنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے پر مجبور کر دیا۔ قربانی کا اصل مقصد : جانور کے پردے میں نفس کی قربانی۔ مولانا توحید رضا علیمی صاحب نے عوام کے سامنے ایک بنیادی سوال رکھا کہ:کیا صرف جانور ذبح کرنا ہی قربانی کا اصل مقصد ہے؟ یا اس جانور کی آڑ میں کوئی اور گہرا مقصد پوشیدہ ہے، جسے ہر سال صاحبِ نصاب پر واجب قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں روزانہ ہزاروں حلال جانور ذبح ہوتے ہیں اور انسان ان کا گوشت...