Gustakh-e-Rasool Nazia Mal'oonah Ke Khilaf Bangalore Mein Noori Foundation Ki Complaint

 

گستاخِ رسول  نازیہ ملعونہ کے خلاف بنگلورمیں نوری فاؤنڈیشن کی کمپلینٹ         

           اے سی پی ناگراج ا یس کی سخت کارروائی کی یقین دہانی      

  اپنی جان و مال قربان، ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: سید سجاد احمد آمری بنگلور (پ

ریس ریلیز/ 26 جون 2026): ناموسِ رسالت پر آنچ آنے پر مسلم قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ ملک کی نامور گستاخِ رسول نازیہ الٰہی خان (ملعونہ) کے خلاف بنگلور کے تلک نگر پولیس اسٹیشن میں نوری فاؤنڈیشن کثیر وفد نے پہنچ کر سخت ترین قانونی کاروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تحریری شکایت (کمپلینٹ) درج کروائی۔

 نوری فاؤنڈیشن بنگلور کی جانب سے اے سی پی بنگلور ساؤتھ کو ایک باضابطہ قانونی شکایت نامہ (Formal Complaint) سونپا گیا ہے، جس میں نازیہ الٰہی خان کی جانب سے حضور پاک ﷺ کی شان میں کی گئی شدید توہین آمیز گفتگو پر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔           

                          پولیس حکام کی سخت کارروائی کی یقین دہانی26 جون نم

از جمعہ کے بعد مسجد رسول ُاللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اہل سنت وجماعت (نیو گروپن پالیہ، بنگلور، کرناٹک) کی کمیٹی کے جملہ ذمہ داران، نوری فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور علمائے کرام نے مل کر تلک نگر پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ اس موقع پر موجود اے سی پی (ACP) ناگراج ایس صاحب اور رمیش صاحب (انسپکٹر سڈگندہ پالیہ، بنگلور) نے مسلم وفد سے شکایت وصول کی۔ پولیس حکام نے مسلم قوم کو مکمل دلاسہ دلایا اور یقین دہانی کروائی کہ اس ملعونہ کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسے قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزادلوائی جائے گی۔         

  اپنی جان و مال قربان، ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: سید سجاد احمد آمری پولیس اسٹ

یشن میں شکایت درج کروانے کے بعد نوری فاؤنڈیشن کے بانی، مسجد رسول اللہ ﷺ کے صدر اور ہمدردِ قوم و ملت الحاج سید سجاد احمد آمری صاحب نے حاضرین سے رقت آمیز اور جوشیلا خطاب کیا۔ انہوں نے کہا: نازیہ ملعونہ کئی مہینوں سے مسلم قوم کے خلاف زہر اگل رہی تھی، کبھی عیدوں کو لے کر تو کبھی مسلمانوں کے حالات پر طنز کرتی رہی۔ اب تک بات قوم کی تھی تو ہم نے برداشت کیا، لیکن اس ملعونہ نے حدیں پار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پوڈ کاسٹ میں باعثِ تخلیقِ کائنات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شانِ اقدس میں نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کثیر گستاخیاں کیں۔ یہ امت محمدیہ سب کچھ برداشت کر سکتی ہے لیکن اپنے آقا ﷺ کی شان میں کبھی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے صحیح بخاری کی مشہور حدیثِ پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے والدین، اولاد اور تمام انسانوں سے زیادہ رسول اللہ ﷺ سے محبت نہ کرے۔رسول اللہ ﷺ سے محبت ہی اصل ایمان ہے  انہوں نے شاعر کا یہ شعر بھی پڑھا:         

   جو جان مانگو تو جان دیں گے، جو مال مانگو تو مال دیں گے۔مگر یہ ہم سے نہ ہو سکے گا، کہ نبی کا جاہ و جلال دیں گے          

               حکومتِ ہند سے سخت قانون بنانے کا پرزور مطالبہ  الحاج س

ید سجاد احمد آمری صاحب اورنوری فاؤنڈیشن کے وفد کے دیگر ذمہ داران نے حکومتِ ہند سے پرزور مطالبہ کیا کہ مرکز میں ایسی قانون سازی کی جائے جس کے تحت نہ صرف حضور پاک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، بلکہ ملک عزیزکے تمام مذاہب کی پیشوا اور نمایاں شخصیات کی شان میں گستاخی کو سنگین جرم قرار دیا جائے۔ ملک میں آئے دن اس قسم کی گستاخیاں کر کے مذہبی امن کو بگاڑا جا رہا ہے، لہذا حکومت کو چاہیے کہ ایسا سخت قانون نافذ کرے جس سے ایسی نازیبا حرکتوں اور گستاخیوں پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے روک لگائی جا سکے۔۔         

           قانونی کا ر وائی بہترین نتائج کا واحد راستہ ہے  موقع پر 

موجود تمام ذمہ داران نے امتِ مسلمہ کو یہ مخلصانہ اور مدبرانہ مشورہ دیا۔کہ قوم مسلم جہاں ممکن ہو وہاں ملک کے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ ہر شہر اور ہر تھانے میں اس ملعونہ کے خلاف قانونی طور پر ایف آئی آر (FIR) درج کروانے کی مہم چلائی جائے تاکہ گستاخ کو قانون کے ذریعے کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔کثیر تعداد میں نوری فاؤنڈیشن بنگلور کے ذمہ داران حاضررہے۔بلخصوص عالی جناب سید سجاد احمد آمری صاحب، عالی جناب محمد شبیر احمد آمری نائب صدرمسجد رسولُ اللہ، جناب مزمل حبیب آمری (صدر مسجد غوث الوریٰ)، عالی جناب عبدالسلام آمری صدر مدرسہ غریب نواز،  محمد توحید رضا علیمی حافظ محمد

 شعیب رضوی،، ایڈوکیٹ شیراز احمد، اور ایڈوکیٹ کریم صاحب موجود رہے اور سب نے یک زبان ہو کر گستاخ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ہے۔

#mohammadtauheedraza 





Comments

Popular posts from this blog

Janwar To Rozana Zabah Hote Hain . Allah Ne Qurbani Ka Khas Hukm Kyun Diya.

15 August Independence day 2025 Urdu Article

Muslimanan-e-Hind qanoon-e-Hind o qanoon-e-Shariat ke alambardaar hain. ✅