A Ameer Jan Qadri ki Fateha Chahlom kamiyabi ke Sath Ikhtetam Pazeer Hui
ہمدردِ قوم و ملت الحاج اے امیر جان صاحب قادری کی فاتحہ چہلم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی 4اکتوبر 2026 بروز اتوار کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت بلال ٹیانری روڈ بنگلور میں ہمدرد ِقوم و ملت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت مجاہد اعظم اہل سنت الحاج اے امیر جان صاحب قادری نوّرالٰلہُ مرقدہُ کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی،جس میں کثیر تعداد میں ریاست کرناٹکا سے سیاسی قائدین، عمائدین شہر، تنظیمات کے ذمہ د اران،مدارس و مساجد کے علمائے اہل سنت، ائمہ کرام و جامعہ طلبہ موجود رہے،تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوا جس میں جامعہ حضرت بلال کے طلبہ نے نعت ومنقبت اور نظم پیش کی جلسے کی نظامت حضرت علامہ مولانا محمد ماہ زماں نوری صاحب شیخ الحدیث جامعہ حضرت بلال نے کی۔اجلاس کی صدارت حضرت علامہ مفتی محمد اسلم مصباحی صاحب قاضی ادارہ شریعہ کرناٹک نے کی،حضرت مولانا فیض القادری صاحب نے چند لمحے خطاب فرما کر مرحوم کی خدمات کو پیش کیا بعدہ بیلگام سے تشریف لائے ہوئے قاضی ادارہ شریعہ حضرت علامہ مفتی محمد منظور عالم صاحب رضوی نے الحاج اے امیر جان صاحب کی کاوشوں کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ہمارا اتحاد بہت ضروری ہے ام...