Jamia Hazrat Bilal Ke Chairman A. Ameer Jan Saheb Ka Inteqal | Taziyati Nashist Jamia Nooria Madiwala Bengaluru Me Rakhi gai

 الجامعۃ النوریہ مڑیوال بنگلور میں الحاج اے امیر جان صاحب مرحوم کے ایصال ثواب میں دعائیہ نشست۔

الحاج اے امیر جان صاحب کاانتقال قوم و ملت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔علامہ مولاناحافظ و قاری رفیق احمد ازہری

مرکز اہل سنت جامعہ حضرت بلال بنگلورکے چیرمین اور سرپرست اعلیٰ الحاج اے امیر جان صاحب مرحوم بنگلور کی
ایک قدر آور شخصیت تھی،جن کی  مذہبی  ملی  سماجی  خدمات سے خاص و عام متعارف تھے۔وہ شخصیت اب ہمارے درمیان نہ رہی،
28
اگست  ہفتہ کی اولین ساعتوں میں اپنے رفقا ء کو خصوصاً سارے اہل ایمان کو داغِ مفارقت دے کر ربِ حقیقی سے جا ملی۔جیسے ہی یہ خبرِ جانکاہ سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچی  الجامعۃ النوریہ بنگلورمیں رنج و غم کا سماں رہا۔ حضرت علامہ مولانا شبیر احمد رضوی مہتمم الجامعۃ النوریہ نے اپنی علالت کے باوجود الحاج امیر جان صاحب کے انتقال پر کافی رنج و غم کا اظہار فرمایا۔یقیناً آپ کا انتقال قوم و ملت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مورخہ 29 اگست 2026ء بروز ہفتہ وقتِ ظہر، منعقد ہ محفل میں علامہ مولانا حافظ وقاری رفیق احمد ازہری اور دیگر اساتذۃ جامعہ نے طلبائے جامعہ سے خطاب کے دوران الحاج امیر جان صاحب کی دینی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے دین و سنیت کی خدمات سے متعارف کرایا۔اور کہا کہ جامعہ حضرت بلال کی تعمیر و ترقی میں ناظمِ اعلیٰ کی حیثیت سے جو خدمات ہیں وہ زندگی کے سعید و مبارک لمحے ہیں۔ یہی نقوش و خدمات بعد والوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ نیز بانی الجامعۃ النوریہ حضرت علامہ مولانا قدیر احمدشاہ اداء لآمری صاحب کے ذکرکے ساتھ حضرت علامہ مولانا شبیر احمد رضوی مہتمم الجامعۃ النوریہ کی صحت و عافیت کے لیے بھی دعا کی گئی۔حضرت مولانا سید عبدالماجد نوری مدرس الجامعۃ النوریہ کی سرپرستی میں اس محفل کا انعقاد ہوا۔طلباء نے قرآن خوانی و نعت خوانی کی درود و سلام ودعاپر محفل اختتام پذیر ہوئی۔ دعاہے کہ رب ذوالجلال جامعہ حضرت بلال کو نعم البدل عطاء فرمائے  پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے مولانا شبیر احمد رضوی صاحب کو صحت و عافیت عطافرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے وطفیل۔آمین
                          ناظمِ نشر و اشاعت - الجامعۃ النور - بنگلور








 


Comments

Popular posts from this blog

Sunni Ijtema Panjatan e Paak Ke Naam ka Kamiyab Ikhtetam Masjid e Rasoolullah صلی اللہ علیہ وسلم

Gustakh-e-Rasool Nazia Mal'oonah Ke Khilaf Bangalore Mein Noori Foundation Ki Complaint

NFUF Ke Zire Ehtemam Masjid e Rasoolullah ﷺ Mein Isteqbal e mahe Rabi un Noor Aur Urs e Ala Hazrat Ki Kamyab Mahfil