Posts

Image
        سال ِ نو2025 کاآغازگناہوں سے نہ کریں  معاشرے میں نئے سال کی پہلی شب جاگنے ناچنے گانے کھیلنے تماشہ کرنے اور شراب و کباب و جسمانی نمائش کرنے نیم برہانہ لباس زیب تن کرنے اور اپنی جسم کی نمائش کرنے اور غیر محرم لڑکا  لڑکی کا باہم بغل گیر ہونے کاشوق بڑھتاجارہاہے  اور یہ خیال کرتے ہیں کہ سالِ نوکی شروعات خوشی سے ہوئی تو سارا سال ہم خوش رہیں گے  لیکن ایمان والوں سے اگر پوچھیں تو ایمان والوں کا جواب یہ ہوگا کہ جو رات اللہ تعالیٰ و رسول اللہ ﷺ کی نافرمانیوں میں گزرے وہ رات بھی اس کے لیے بہتر نہیں ہے تو گناہوں سے سالِ نو 2025 کا استقبال کرنے سے کیا گارنٹی ہے کہ 365 دن بخیر و عافیت سے گزریں گے  کوئی گارنٹی نہیں ہے خداورسول کو ناراض کر کہ عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں  یادرکھیں موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے جب موت آتی ہے تو نہ مالدار دیکھتی ہے نہ غریب دیکھتی ہے نہ بیمار دیکھتی ہے نہ تندرست دیکھتی ہے نہ بوڑھادیکھتی ہے نہ نوجوان دیکھتی ہے بلکہ جب وقت اجل آتا ہے تو کسی کو مہلت نہیں ملتی ابھی ہم نے اجمیر جے پو ر حادثہ کو دیکھا کئی لوگوں کی جانیں چل...
Image
آٹھ سوسال سےگنبدغریب نوازکاسلامت رہنا۔یہ کرامت ہے  800 Years Se Ghumbad e Khawaja Gareeb Nawaz Ka Salamat Rahna-Ye Karamat Hai ملکِ عزیز میں حسدوجلن کی آگ مساجد و مدارس و حجاب و نقاب و حلال و حرام واوقاف سے ہوتی ہوئی مزارِغریب نواز تک آپہنچی ہے  لیکن حاسد کو کیا پتہ کہ یہ آگ اب آگے نہیں بڑھ پائے گی  قدم غریب نواز کی برکتوں سے گل ِ گلزار ہوجائے گی  اس لئے کہ 800 سال میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے اُس وقت کی کئی حکومتیں بدلیں  الگ الگ مذاہب کے عقل مند رہنما گزرے  یقینا اِن میں حاسد بھی گزرے ہوں گے  بڑے بڑے غاصِب بھی گزرے ہوں گے  انہیں میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے شیدائی ومحافظ بھی گزرے ہوں گے  لیکن 800 سال سے کوئی مزارِ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کوکچھ نہ کرسکے  اور آج بھی کچھ نہ کرسکیں گے  جہاں آپ کو وصال کے بعد مدفن کیاگیا تھا آج بھی اسی جگہ جسد غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ موجود ہے  دشمن غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ تو۰۰۸ سال بعدپیدا ہوا ہے  تجھے خود اپنے دادا پردادا لکڑ دادا کا نام صحیح سے نہیں پتا  اُنکی حالات زندگی س...
Image
              گستاخ و ملعون کوعبرت ناک سزادی جائے۔ محمد توحید رضا علیمی                    آخرکیوں  دن بدن گستاخ وملعون پیدا ہورہے ہیں  محمدتوحیدرضاعلیمی نے گستاخِ رسول کے خلاف اپنا بیان رکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ گستاخ و ملعون نے نبی آخرالزماں ﷺ کی بلندو بالا  ارفع و اعلیٰ  مقدس وباعظمت و بابرکت شان میں نازیبہ کلمات بک کر مسلمانان عالم کی دل آزاری کی ہے  مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کی شان میں اناب شناب ہرگزہرگز برداشت نہیں کرسکتا  اسی لئے حکومت ہند سے درخواست ہے کہ ایسے گستاخ و ملعون کوعبرت ناک سزادی جائے اور اسے عبرت کا نشان بنایاجائے   محمدتوحیدرضاعلیمی نے کہاکہ ایک سیدھاسادھا  شریف النفس انسان پولیس کے نا م سے ڈرتاہے  پولیس اسٹیشن کے نام سے اس کا دل ڈھرکتاہے  عزت دار انسان کیلئے کورٹ کچہری کاتصور بھی   ڈرپیداکرتاہے  ظالم کی سخت سے سخت سزاکے تذکر ے سے ر وح کانپتی ہے  ملک عزیز کے باشندے قا نون کی سخت پکڑسے بھی واقف ہی...
Image
               حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں    مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس کی خوشنودی کے لیے حکم الہی بجا لاتے ہوئے حج بیت اللہ کے فرائض سے مالا مال ہوئے یہ بڑی خوش نصیبی ہے اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کے حج کو قبول فرمائے آمین  حج کرنے سے پہلے انسان جھوٹ  غیبت  دغا بازی  مکر و فریب نہ جانے کون کون سے گناہ جو نہیں کیے  اپنے دامن کو گناہوں سے بھرے ہوئے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئے حج کے ارکان ادا کیے حجِ مقبول نصیب ہونے کی صورت وہ گناہوں سے پاک و صاف ہو کر تشریف لاتے ہیں جیسا کہ  صحیح بخاری کتاب المناسک میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے حبیب  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے اللہ کے لیے حج کیا فحش اور گناہ کا ارتکاب نہ کیا وہ یوں لوٹے گا کہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو  حاجیوں آپ نے کیا نہیں دیکھا جو بھی حج کی سعادتیں حاصل کرچکے ہیں وہ اللہ و رسول کی رضا حاصل کر کے اپنے اپنے گھر لوٹیں ہیں   حاجیوں آپ نے خانہ کعبہ دیکھا ہے حضور فرماتے ہیں۔النظر ...