Urs e Ameere Millat

Darul uloom Sha Jamat Hassan

         

                         دارالعلوم شاہ جماعت ہاسن میں عرس امیرملت منایاگیا     

   دارالعلوم شاہ جماعت  عربک کالج  کے۔آر۔ پورم  ہاسن میں ۵جون ۴۲۰۲  بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ کا۵۷ واں عرس منایاگیا۔  استاد العلماء قاضی شہر ہاسن حضرت علامہ مفتی مظہرالحق نوری قبلہ کی صدارت میں عر س کی تقریب کا آغاز  

حافظ گلزار علی رضوی متعلم دارالعلوم شاہ جماعت نے تلاوت کلام اللہ سے کیا  اور شاہ جماعت کے قدیم فارغ حافظ و قاری حسام الدین رضوی پتور نے آقائے کائنات فخر موجودات امام الرسل امام الانبیاء کی بارگاہ میں نعت شریف کا گلدستہ پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کی اور حافظ و قاری مولانا حضرت محمد توحید رضاعلیمی فارغ دارالعلوم شاہ جماعت نے اپنی افتتاحی تقریر میں حضور ﷺکے آخری نبی ہونے پرپُرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی جھوٹامدعی نبوت پیداہوا حضور کی ظاہری حیات طیبہ میں بھی اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب جیسے بدبخت نبی ہونے کادعویٰ کیا اور ایسے ہی ہر دور میں کوئی نہ کوئی کذاب کھڑاہو اور کہا کہ میں نبی ہوں ہر دور میں فتنوں کو ختم کرنے کے لئے  ختم نبوت کے منکروں کو منھ توڑ جواب دینے کے لئے جید و مستند باعمل علمائے کرام کھڑے ہوئے اورحضور پاک ﷺ کی ذات اقدس پراٹھائے جانے والے اعترضات کا  مدل و مفصل جواب عنایت فرماکر اُس وقت کے فتنوں ختم کیا کیوں نہ ہو قرآن پاک میں اللہ پاک پارہ ۲۲ سورہ احزاب آیت ۰۴ میں فرمایا۔وخاتم النبیئین۔سب نبیوں میں پچھلے، اور صحیح بخاری کتاب الفتن میں آقائے کائنات ﷺ نے فرمایا۔اناخاتم النبیین لانبی بعدی۔میں آخری نبی ہوں میرے بعد دوسرا نبی پیدا نہیں ہوسکتا جو دعوائے نبوت پیش کرے وہ کذاب ہے جھوٹاہے تو پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ کے وقت میں غلام احمد قادیانی نے اعلان نبوت کیا تو جماعت علی شاہ محدث علی پوری و پیر مہر علی شاہ کھڑے ہوئے اور گاؤں گاؤں شہر شہر پہنچ کر عوام الناس کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کی  جماعت علی شاہ محدث علی پوری  رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بھرے مجمع میں کہا کہ فقیر کو پیش گوئی کی عادت نہیں ہے لیکن یہ طے شدہ ہے غلام احمد قادیانی اگلے ۴۲گھنٹوں میں دنیاسے چلاجائے گا یہ حضرت کی پیش گوئی صحیح ہوئی اگلی صبح وہ مرگیا۔مولانا حضرت سیلم بیگ رضوی جماعتی فارغ شاہ جماعت نے کہاکہ پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری اوراعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضاخان فاضل بریلوی ہم عصر رہے جب کہ پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری کی تاریخ پیدائش ۱۴۸۱ء اور تاریخ وفات ۱۵۹۱ء ہے  اور امام اہل سنت کی تاریخ پیدائش ۶۵۸۱ء وفات ۱۲۹۱ء ہے اعلیٰ حضرت نے تحریر طور پر ختم نبوت پر پہرا دیااور امیر ملت نے میدان مناظرہ میں حاضر ہوکر محافظ ختم نبوت بنے رہے۔مولانا وسیم اختر رضوی نے علم و علماء کے عنوان پر خطاب کیا حافظ عبد الشکور رضوی ہاسن مولانا صفی اللہ نظامی کافی پلانٹر گلن پیٹ فارغ شاہ جماعت نے سوانح حضور حافظ ملت بیان کئے حضرت حافظ وقاری مولانا ناصرحسین رضوی نائب مہتمم شاہ جماعت نے کرامت امیر ملت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ مدرسہ ریاست کرناٹکا کا قدیم ومعروف قیام و طعام کا مدرسہ ہے  یہاں شعبہ حفظ و قرائت مع تجوید اور شعبہ فضیلت نیز تخصص فی ا  لفقہ کی تعلیم دینے کیلئے قابل وباصلاحیت فعال و مشفق اساتذہ کرام موجود ہیں اِن اکابر مشفق ومہربان اساتذہ کرام ومفتیانِ عظام سے اپنی دینی پیاس بجھانے اور امیر ملت کا روحانی فیض پانے کے لئے طالبان علوم نبویہ دور دراز سے حاضرہوتے ہیں 

آخر میں استاد الاساتذہ شیخ الحدیث والتفسیر فخر شاہ جماعت خلیفہ سراج ملت حضرت علامہ مفتی مظہرالحق نوری قاضی شہر ہاسن تمام قدیم در قدیم علمائے شاہ جماعت وجدیددرجدید علمائے شاہ جماعت و دارالعلوم میں زیر تعلیم طلبہ کرام کو امیر ملت کی تعلیمات کی روشنی میں عمدہ ولاجواب نصیحتیں کی اور کہا کہ ہر حال میں شریعت محمدیہ پر عمل پیراہوکر زندگی گزاریں اور خلوص و ایثارو محبت  و ایمان داری و محنت و لگن سے دینی فریضہ کو انجام دیں  حق کو حق کہیں  باطل کو باطل کہیں  باطل کا ہرگز ساتھ نہ دیں۔مولانا مختار ہاسن و مولانا تبریز خان نے نعت رسول مقبول پیش کی   دارالعلوم کے جملہ ذمہ دار حضرات کی حمایت شامل حال رہی ۔صلوٰۃ و سلام اور دعاپرمجلس اختتام پزیر ہوئی اس مبارک عرس کہ موقع پر اول تا آخر دارالعلوم کے قدیم در قدیم جدید در جدید وجملہ اساتذہ و جملہ طلبہ شاہ جماعت و ذمہ دارن شاہ جماعت حاضر رہے 









   





Comments

Popular posts from this blog

سورج کی تپش , پانی کی قلت بارش کی ضرورت

عصر ی تعلیمی سال کاآغاز