Urs e Ameere Millat
Darul uloom Sha Jamat Hassan دارالعلوم شاہ جماعت ہاسن میں عرس امیرملت منایاگیا دارالعلوم شاہ جماعت عربک کالج کے۔آر۔ پورم ہاسن میں ۵جون ۴۲۰۲ بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ کا۵۷ واں عرس منایاگیا۔ استاد العلماء قاضی شہر ہاسن حضرت علامہ مفتی مظہرالحق نوری قبلہ کی صدارت میں عر س کی تقریب کا آغاز حافظ گلزار علی رضوی متعلم دارالعلوم شاہ جماعت نے تلاوت کلام اللہ سے کیا اور شاہ جماعت کے قدیم فارغ حافظ و قاری حسام الدین رضوی پتور نے آقائے کائنات فخر موجودات امام الرسل امام الانبیاء کی بارگاہ میں نعت شریف کا گلدستہ پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کی اور حافظ و قاری مولانا حضرت محمد توحید رضاعلیمی فارغ دارالعلوم شاہ جماعت نے اپنی افتتاحی تقریر میں حضور ﷺکے آخری نبی ہونے پرپُرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی جھوٹامدعی نبوت پیداہوا حضور کی ظاہری حیات طیبہ میں بھی اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب جیسے بدبخت نبی ہونے کادعویٰ کیا اور ایسے ہی ہر دور میں کوئی نہ کوئی کذاب کھڑاہو اور کہا کہ میں نبی ہوں ہر دور