Posts

Showing posts from February, 2026

Namaz E Taraweeh Me Hafiz e Quran ki Chupi Mehnat

Image
  Namaz E Taraweeh Me Hafiz e Quran ki Chupi Mehnat  نمازتراویح میں حافظ قرآن کی چھپی محنت نمازتراویح میں حافظ قرآن کی چھپی محنت تحریر: محمد توحیدرضاعلیمی بنگلور رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنے ہر ہر لمحے برکتیں لٹا رہا ہے۔ شہر ہو یا دیہات، گھر ہو یا بازار، ہر سو شریعتِ مصطفیٰ ﷺ کی بہاریں نظر آ رہی ہیں۔ مسلمانوں میں عبادت و ریاضت کا ایک نیا جذبہ بیدار ہے۔ مسجدیں نمازیوں سے آباد ہیں، سروں پر ٹوپیاں، اسلامی لباس، نظروں کی حفاظت، راست گوئی اور ضرورت مندوں سے ہمدردی کے مناظر دیکھ کر بے اختیار زبان سے ‘سبحان اللہ’ نکلتا ہے۔ دوسری طرف خواتینِ اسلام پردے کا اہتمام، خوش مزاجی اور عبادات کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کاج اور بچوں کی تربیت کو مسکراہٹ کے ساتھ انجام دے کر رمضا ن المبارک کی برکتوں مالا مال ہورہی ہیں ۔ اسی مبارک مہینہ میں قیام اللیل کی صورت میں نمازِ تراویح ادا کی جاتی ہے، جس کی بدولت مساجد میں کلامِ الٰہی کی نورانی صدائیں گونجتی ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی اس مصلے کی تپش کو محسوس کیا ہے جس پر ایک حافظِ قرآن تنِ تنہا ڈیڑھ سے دو گھنٹے کھڑا رہتا ہے؟ ہم مقتدی تو بیس رکعتوں کے ب...

Aamad e Ramazan 2026 New Article

Image
  رمضان کا استقبال فرمانِ رسول ﷺ وطریقہ صحابہ وصفائی قلوب کے ساتھ کریں تحریر ۔محمد توحید رضا علیمی بنگلور رمضان المبارک قمری مہینوں میں سے نواںمہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس ماہ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے ،حدیث ِ مبارک میں ہے کہ ماہِ رمضان شہرُ اللہ یعنی اللہ کا مہینہ ہے ،جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینہ سے رب ِ ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جُدا ہے اس ماہ سے خصوصی تعلق سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تجلیاتِ خاصہ اس مبارک ماہ میں اس درجہ نازل ہوتی ہیں گویا موسلادھاربارش کی طرح برستی رہتی ہیں شعب الایمان للبیہقی فضائل شھر رمضان مشکوٰۃ المصابیح کتاب الصوم زجاجۃ المصابیح کتاب الصوم جلد اول میںحدیثِ مبارکہ موجودہے کہ حضور ﷺنے ارشاد فرمایا۔ رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت برستی ہے، درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے ،اور آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے ،اور رمضان میں ہر عبادت کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اس مہینہ میں جس شخص نے نفل عمل کیا وہ اس طرح ہے جس نے اس میں ایک فرض ادا کیا او...