The days of Qurbani have passed, but the message of sacrifice still lives on
قربانی کے دن بیت گئے، مگر قربانی کا پیغام آج بھی زندہ ہے کیا ہم نے عبادت سے کچھ سیکھا یا صرف رسم نبھائی؟ *تحریر: محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور9886402786 قربانی کا مقصد صرف جانور کا ذبح کرنا نہیں، بلکہ دلوں کو جھکانا اور زندگی کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق سنوارنا ہے۔آج کی صورتِ حال:ایام نحر میںہم ہر سال لاکھوں جانور قربان کرتے ہیں، مگر اپنے نفس، تکبر، خواہشات، اور گناہوں کو قربان نہیں کرتے۔ اپنی ضد، انا، جھوٹ، فریب، خود غرضی کو قربان نہ کر سکے۔قربانی کے گوشت کا ذائقہ ہم نے چکھا، مگر قربانی کے جذبے سے محروم ر ہے اور اس کے روحانی اثرات سے محروم رہے ہم اس عبادت کو محض رسم سمجھ کر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے باپ داداکرتے تھے ہم بھی کررہے ہیں، نہیں قربانی یہ حکم ِ خدا ہے اسے عبادت سمجھ کر اللہ پاک کی رضاپانے کے لئے ہی ادا کرناہے ۔قربانی صرف تین دنوں کی عبادت ہے، مگر ہم پورے سال کے فرائض، واجبات، نمازیں، زکوٰۃ اور دیگر عبادات میں کوتاہی کرتے ہیں۔ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں، قربانی کرتے ہیں، حج کرتے ہیں ،مگر عبادات کا مقصد یعنی تقویٰ، قربانی کا جذبہ، اللہ کی رضا، اور معاشرتی بھلائی ہم س...