Posts

Image
               حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں    مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس کی خوشنودی کے لیے حکم الہی بجا لاتے ہوئے حج بیت اللہ کے فرائض سے مالا مال ہوئے یہ بڑی خوش نصیبی ہے اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کے حج کو قبول فرمائے آمین  حج کرنے سے پہلے انسان جھوٹ  غیبت  دغا بازی  مکر و فریب نہ جانے کون کون سے گناہ جو نہیں کیے  اپنے دامن کو گناہوں سے بھرے ہوئے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئے حج کے ارکان ادا کیے حجِ مقبول نصیب ہونے کی صورت وہ گناہوں سے پاک و صاف ہو کر تشریف لاتے ہیں جیسا کہ  صحیح بخاری کتاب المناسک میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے حبیب  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے اللہ کے لیے حج کیا فحش اور گناہ کا ارتکاب نہ کیا وہ یوں لوٹے گا کہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو  حاجیوں آپ نے کیا نہیں دیکھا جو بھی حج کی سعادتیں حاصل کرچکے ہیں وہ اللہ و رسول کی رضا حاصل کر کے اپنے اپنے گھر لوٹیں ہیں   حاجیوں آپ نے خانہ کعبہ دیکھا ہے حضور فرماتے ہیں۔النظر الی البیت الحرام عبادہ۔اس عزت والے گھر کو دیکھنا ہی عبادت ہے۔  حاجیوں آپ نے خانہ کعبہ دیکھا ہے مشہ

Urs e Ameere Millat

Image
Darul uloom Sha Jamat Hassan                                     دارالعلوم شاہ جماعت ہاسن میں عرس امیرملت منایاگیا         دارالعلوم شاہ جماعت  عربک کالج  کے۔آر۔ پورم  ہاسن میں ۵جون ۴۲۰۲  بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ کا۵۷ واں عرس منایاگیا۔  استاد العلماء قاضی شہر ہاسن حضرت علامہ مفتی مظہرالحق نوری قبلہ کی صدارت میں عر س کی تقریب کا آغاز   حافظ گلزار علی رضوی متعلم دارالعلوم شاہ جماعت نے تلاوت کلام اللہ سے کیا  اور شاہ جماعت کے قدیم فارغ حافظ و قاری حسام الدین رضوی پتور نے آقائے کائنات فخر موجودات امام الرسل امام الانبیاء کی بارگاہ میں نعت شریف کا گلدستہ پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کی اور حافظ و قاری مولانا حضرت محمد توحید رضاعلیمی فارغ دارالعلوم شاہ جماعت نے اپنی افتتاحی تقریر میں حضور ﷺکے آخری نبی ہونے پرپُرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی جھوٹامدعی نبوت پیداہوا حضور کی ظاہری حیات طیبہ میں بھی اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب جیسے بدبخت نبی ہونے کادعویٰ کیا اور ایسے ہی ہر دور میں کوئی نہ کوئی کذاب کھڑاہو اور کہا کہ میں نبی ہوں ہر دور

سورج کی تپش , پانی کی قلت بارش کی ضرورت

Image
        سورج کی تپش , پانی کی قلت  بارش کی ضرورت  اپریل  مئی  ۴۲۰۲  میں کئی ملک سورج کی سخت تپش کے شکار ہوچکے ہیں  انہیں ملکوں میں سے ایک ملک ہندوستان بھی ہے  ہندوستان میں سورج کی تپش کی وجہ سے تیزگرمی اور گرم ہوائیں چل رہی ہیں  تالابوں  ندیوں  نالوں  بورول  میں سے پانی سوکھ نے لگاہے  انسانی زندگی کے لئے پانی ناکافی محسوس کیا جارہا ہے  جنگلات میں جانورمرنے لگے ہیں  انسان کوپانی کی پیاس تڑپارہی ہے  ٹیانکروں سے پانی منگوانابھی بڑا مہنگاپڑرہاہے  جو صاف شفاف پانی بچاہے اس کی قیمت آسمان چھورہی ہے  ہرجگہ سخت پانی کی قلت محسوس کی جارہی ہے  اور سخت گرمی سے انسان شرابور ہورہے ہیں  مئی جون کی گرمی کیسی ہوگی لوگ یہ سوچ کر پریشان ہورہے ہیں  محکمہ موسمیات نے تیزدھوپ اور شدد کی گرمی میں ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کے استعمال سے بچنے کی اطلاع دی ہے اورکہاہے کہ زیادہ سے زیادہ  پانی پیتے رہیں اور اپنی اور اپنی اٰل و اولادکی صحت کا خاص خیال رکھیں                 قرآن ِ مجیدمیں بارش کا ذکر  اللہ پاک نے اپنے مقدس وبابرکت قرآن ِ مجیدپارہ ۸۱ سورہ موء منون آیت نمبر ۸۱ میں بارش کا ذکر کیاہے۔ترجمہ۔اور ہم نے آ

عصر ی تعلیمی سال کاآغاز

Image
                                                       عصر ی تعلیمی سال کاآغاز عصری تعلیم گاہوں میں سالانہ تعطیل کے ایام قریب الختم ہیں  اب 2024,2025 کے لئے عصری تعلیم گاہوں میں داخلہ شروع ہونے والے ہیں اور کئی اسکولوں میں مئی 2024 سے داخلہ شروع ہوچکے ہیں  تعلیم کا حاصل کرنا ہرانسان کے لئے بیحد ضروری ہے  ہمارے ملک ِ عزیز ملکِ ہندوستان کے روشن مستقبل کیلئے بھی عصری علوم کا حاصل کرناضروری ہے  اعلیٰ تعلیم اورعمدہ اخلاق وبڑوں کی دعاؤں سے بڑی بڑی کامیابیاں قدم چومتی ہیں یوں ہی ملک کا نام روشن ہوتاہے، قومیں فخر کرتی ہیں،خاندانوں کا سر فخر سے بلند ہوتاہے،شہرمیں آپ کی کامیابی کے چرچہ ہوتے ہیں  کامیاب شخصیات سے دوسرے استفادہ کرتے ہیں  تو پتہ چلاکہ کامیابی و کامرانی وترقی کی بنیاد اعلیٰ تعلیم ہے، مسلمان کے لیے تو حصول علم دین وحصول عصری تعلیم ایک فریضہ ہے۔اللہ پاک نے سورہ علق میں اپنے حبیب ِ مکرم ﷺ کواقراء کہ کر اللہ کے نام سے پڑھنے کا حکم دیااور کہا پڑھواور تمہارارب ہی سب سے بڑا کریم جس نے قلم سے لکھنا سکھایا آدمی کو سکھایا جو نہ جانتاتھا(ترجمہ کنزالایمان)۔ سورہ رحمن کی ابتدائی آیتوں میں اللہ