Posts

Showing posts from September, 2025

Naam e Mohammad ﷺ ki Fazilat Aur Barakat

Image
  تحریر۔محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور نامِ محمد ﷺکی فضیلت و برکات   دنیا کے تمام ادیان اور تہذیبوں میں اگر کسی نام کو سب سے زیادہ عظمت، تقدس احترام اور محبت ملی ہے تو وہ نامِ محمد ﷺہے ،لفظِ محمد اتنا پیارا اور اتنا حسین ہے کہ اس کے سنتے ہی ہر نگاہ فرط تعظیم اور فرط ادب جھک جاتی ہے ہرسر خم ہوجاتے ہیںاور زبان پر درود وسلام کے زمزمے جاری ہوجاتے ہیں ، لفظ محمد مادہ ”حمد” سے مشتق ہے۔ ”حمد” کے معنی تعریف کرنے اور شاباش دینے کے ہیں۔ خواہ یہ تعریف کسی ظاہری خوبی کی وجہ سے کی جائے یا کسی باطنی وصف کی بنا پر۔لفظ محمد اسم مفعول کا صیغہ ہے اور اس سے مراد ہے:الذی یحمد حمداً مرۃ بعد مرۃ(وہ ذات جس کی کثرت کے ساتھ اور بار بار تعریف کی جائے) امام راغب الاصفہانی لفظ محمد کا مفہوم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:و محمد اذا کثرت خصالہ المحمودہ (اور محمد اسے کہتے ہیں جس کی قابلِ تعریف عادات حد سے بڑھ جائیں)۔ہمارے آقاحضرت محمد مصطفی ﷺ کے متعدد اسمائے گرامی ہیں، بعض محدثین کے مطابق اللہ پاک نے اپنے محبوب ﷺکو بھی ننانوے ناموں سے نوازا ہے ۔بعض علماء کے بقول آپ کے اسماء مبارکہ تین سو ہیں۔ اورصاحبِ ارشاد الساری ش...