MAH E SAFAR MANHOOS NAHIN
ماہِ صفر ہرگز منحوس نہیں، صفر الخیر ہے بدشگونی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے تحریر:محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور اسلامی نیاسال محرم الحرام سے شروع ہوتاہے اور یہ چارحرمت والے مہینوں میں ایک ہے جسے قرآن مجید میں منھا اربعۃ حرم۔کہا۔ قمری پہلا مہینہ محرم الحرام کے بعدقمری دوسرا مہینہ ماہِ صفر المظفر آتاہے۔چنانچہ کئی لوگ ماہِ صفرکے آنے کو منحوس خیال کرتے ہیں۔ مثلاً نحوسست کے وہمی تصورات کے شکارلوگ ماہ صفرکو مصیبتیں اور آفتیں اترنے کا مہینہ سمجھتے ہیں۔ماہِ صفر المظفرکی ابتدائی 13 تاریخیں بہت زیادہ منحوس(نحوست والی) مانی جاتی ہیں اس کو تیرہ تیزی کہتے ہیں ،اس میں شادی بیا۔ رخصتی۔گھر بدلنے۔ سفر کرنے کو منحوس جانتے ہیں، علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ سب جہالت کی باتیں ہیں ان سب کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اور صدرُالشریعہ لکھتے ہیں کہ اس صفر المظفر کے آخری بدھ(چہارشنبہ) ہندوستان میں بہت منایا جاتاہے لوگ اپنے کاروبار بند رکھتے ہیں۔بہتر عمدہ کھانے تیار کرتے ہیں اور اپنے اپنے گھروں سے سیر و تفریح کے لیے نکل جاتے ہیں، پوریاں پکتی ہیں اور نہاتے دھوتے خوشیاں م...