سال ِ نو2025 کاآغازگناہوں سے نہ کریں معاشرے میں نئے سال کی پہلی شب جاگنے ناچنے گانے کھیلنے تماشہ کرنے اور شراب و کباب و جسمانی نمائش کرنے نیم برہانہ لباس زیب تن کرنے اور اپنی جسم کی نمائش کرنے اور غیر محرم لڑکا لڑکی کا باہم بغل گیر ہونے کاشوق بڑھتاجارہاہے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ سالِ نوکی شروعات خوشی سے ہوئی تو سارا سال ہم خوش رہیں گے لیکن ایمان والوں سے اگر پوچھیں تو ایمان والوں کا جواب یہ ہوگا کہ جو رات اللہ تعالیٰ و رسول اللہ ﷺ کی نافرمانیوں میں گزرے وہ رات بھی اس کے لیے بہتر نہیں ہے تو گناہوں سے سالِ نو 2025 کا استقبال کرنے سے کیا گارنٹی ہے کہ 365 دن بخیر و عافیت سے گزریں گے کوئی گارنٹی نہیں ہے خداورسول کو ناراض کر کہ عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں یادرکھیں موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے جب موت آتی ہے تو نہ مالدار دیکھتی ہے نہ غریب دیکھتی ہے نہ بیمار دیکھتی ہے نہ تندرست دیکھتی ہے نہ بوڑھادیکھتی ہے نہ نوجوان دیکھتی ہے بلکہ جب وقت اجل آتا ہے تو کسی کو مہلت نہیں ملتی ابھی ہم نے اجمیر جے پو ر حادثہ کو دیکھا کئی لوگوں کی جانیں چل...