Posts

Showing posts from July, 2024
Image
               حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں    مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس کی خوشنودی کے لیے حکم الہی بجا لاتے ہوئے حج بیت اللہ کے فرائض سے مالا مال ہوئے یہ بڑی خوش نصیبی ہے اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کے حج کو قبول فرمائے آمین  حج کرنے سے پہلے انسان جھوٹ  غیبت  دغا بازی  مکر و فریب نہ جانے کون کون سے گناہ جو نہیں کیے  اپنے دامن کو گناہوں سے بھرے ہوئے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئے حج کے ارکان ادا کیے حجِ مقبول نصیب ہونے کی صورت وہ گناہوں سے پاک و صاف ہو کر تشریف لاتے ہیں جیسا کہ  صحیح بخاری کتاب المناسک میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے حبیب  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے اللہ کے لیے حج کیا فحش اور گناہ کا ارتکاب نہ کیا وہ یوں لوٹے گا کہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو  حاجیوں آپ نے کیا نہیں دیکھا جو بھی حج کی سعادتیں حاصل کرچکے ہیں وہ اللہ و رسول کی رضا حاصل کر کے اپنے اپنے گھر لوٹیں ہیں   حاجیوں آپ نے خانہ کعبہ دیکھا ہے حضور فرماتے ہیں۔النظر الی البیت الحرام عبادہ۔اس عزت والے گھر کو دیکھنا ہی عبادت ہے۔  حاجیوں آپ نے خانہ کعبہ دیکھا ہے مشہ